شیخ زاید ہسپتال میں فرسٹ فلور پر آتشزدگی،مریض محفوظ رہے
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )شیخ زاید ہسپتال میں اچانک آگ بھڑک اٹھی جس سے ہسپتال میں کچھ دیر کیلئے افرا تفری مچ گئی۔ ۔۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق آگ فرسٹ فلور پر ڈاکٹر آفس میں لگی،پورے فلور پر دھواں پھیل گیا۔ فلور کے متاثرہ وارڈز سے مریضوں کو فوری محفوظ مقام پر منتقل کر دیا گیا۔ آتشزدگیکے وقت کمرہ خالی تھا ،ڈاکٹر آپریشن تھیٹر میں موجود تھے ۔ آگ لگنے سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ ریسکیو ٹیموں اور ہسپتال عملے نے بروقت کارروائی کرکے آگ پر قابو پا لیا۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ معلوم نہ ہو سکی، انتظامیہ واقعے کی تحقیقات کر رہی ہے ۔