16سے 18سال کے جوانوں کو ڈرائیونگ پرمٹ جاری کرنے کا فیصلہ

 16سے 18سال کے جوانوں کو ڈرائیونگ پرمٹ جاری کرنے کا فیصلہ

لاہور (کرائم رپورٹر )حکومت پنجاب کا 16 سے 18 سال کے نوجوانوں کو ڈرائیونگ پرمٹ جاری کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کے تحت نوجوان صرف موٹر سائیکل چلانے کے اہل ہوں گے ۔جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ پر 125 سی سی تک موٹر سائیکل یا سکوٹی چلانے کی اجازت ہو گی۔ جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کی سالانہ فیس 500 روپے مقرر کی گئی ہے ۔ رواں ہفتے سے جووینائل ڈرائیونگ پرمٹ کا اجرا شروع ہو جائے گا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں