سوتیلے بھائی کے گھر واردات کرانے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

 سوتیلے بھائی کے گھر واردات کرانے  والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار

لاہور(کرائم رپورٹر)بادامی باغ پولیس کی کارروائی، سوتیلے بھائی کے گھر واردات کرانے والا ملزم ساتھیوں سمیت گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق بادامی باغ کے علاقے میں ملزمان پارسل کے بہانے گھر میں گھسے اور خاتون سے بالیاں اور ایک لاکھ سے زائد نقد رقم لیکر رفو چکر ہو گئے ،اطلاع ملنے پر پولیس نے خاتون کی مدعیت میں مقدمہ درج کر کے 48گھنٹوں میں ملزمان کو ماسٹر مائنڈ سمیت گرفتار کر لیا، پولیس نے ملزمان کے قبضہ سے واردات میں استعمال ہونے والی موٹر سائیکل ہیلمٹ اور نقد رقم اور اسلحہ برآمد کر لیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں