میوہسپتال:فالج سے بچاؤ کے 15لاکھ کے انجکشن چوری

میوہسپتال:فالج سے بچاؤ کے 15لاکھ کے انجکشن چوری

ٹیکے مریضوں کو مفت لگائے جاتے ،انجکشن چوری کی انکوائری جاری :ایم ایس

لاہور (ہیلتھ رپورٹر)وزیر اعلیٰ سٹروک پروگرام کے تحت فالج کے مریضوں کی جان بچانے والے 15 لاکھ روپے مالیت کے انجکشن میو ہسپتال لاہور کی ایمرجنسی وارڈ سے چوری ہو گئے ۔ ہسپتال انتظامیہ تاحال قیمتی انجکشنز برآمد کرانے میں ناکام ہے اور چوری کا سراغ بھی نہیں لگ سکا۔ہسپتال ذرائع کے مطابق ایمرجنسی فارمیسی کے سٹاک آڈٹ کے دوران ٹینیکٹی پلیز کے 6 انجکشنز غائب پائے گئے ۔ یہ انجکشن فالج کے مریض کو فوری لگانے سے اس کی جان بچائی جاتی ہے اور جسمانی معذوری سے بھی بچاؤ ممکن ہوتا ہے ۔ وزیر اعلیٰ سٹروک پروگرام کے تحت یہ ٹیکے مریضوں کو مفت لگائے جاتے ہیں۔ایم ایس میو ہسپتال کا کہنا ہے کہ ابتدائی انکوائری میں انجکشنز کی گمشدگی ثابت ہونے پر متعلقہ پانچ ڈیٹا انٹری آپریٹرز اور ڈسپنسرز کے خلاف پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی ڈسپلن اینڈ اکاؤنٹیبلٹی ایکٹ کے تحت محکمانہ کارروائی شروع کر دی گئی ہے ۔ انجکشن کی چوری کے حوالے سے انکوائری جاری ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں