اکبرفلائی اوور پر حادثات ، ٹریفک پولیس کا ایل ڈی اے کو دوبارہ مراسلہ

اکبرفلائی اوور پر حادثات ، ٹریفک  پولیس کا ایل ڈی اے کو دوبارہ مراسلہ

لاہور(کرائم رپورٹر)اکبر فلائی اوور پر حفاظتی دیوار کی کم اونچائی شہریوں کی جانوں کے لیے خطرہ بن گئی۔

ٹریفک پولیس نے فلائی اوور پر پیش آنے والے مہلک حادثات کے بعد حفاظتی انتظامات فوری بہتر بنانے کے لیے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے ) کو دوبارہ مراسلہ ارسال کر دیا ہے ،ذرائع کے مطابق اکبر فلائی اوور پر اب تک دو بڑے مہلک حادثات رونما ہو چکے ہیں جبکہ فلائی اوور سے گر کر تین شہری جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں