صنعتی نمائشیں ٹیکنالوجی کی منتقلی میں اہم کردار ادا کرتیں:فہیم الرحمٰن سہگل

صنعتی نمائشیں ٹیکنالوجی کی  منتقلی میں اہم کردار ادا کرتیں:فہیم الرحمٰن سہگل

لاہور(سٹاف رپورٹر)صدرلاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری فہیم الرحمٰن سہگل نے کہا کہ صنعتی نمائشیں ٹیکنالوجی کی منتقلی، سرمایہ کاری کے فروغ، جدت طرازی اور بین الاقوامی تجارت کے استحکام میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔

 انہوں نے پاکستان کے مینوفیکچرنگ اور فوڈ پروسیسنگ شعبوں کو قومی معیشت اور برآمدات میں اضافے کا اہم محرک قرار دیا۔عمران رحمٰن نے منتظمین کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ نمائش مقامی صنعت کو عالمی ٹیکنالوجی رہنماؤں سے جوڑنے کا بہترین پلیٹ فارم فراہم کرتی ہے ، جس سے نئی کاروباری شراکت داریوں اور جدید پیداواری حل تک رسائی ممکن ہوتی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں