مقدمہ بازی پر مخالف کو آہنی راڈ مار کر قتل کردیا

مقدمہ بازی پر مخالف کو  آہنی راڈ مار کر قتل کردیا

قصور(نمائندہ دنیا) قصور کے تھانہ بی ڈویژن کے علاقہ میں مقدمہ بازی کی رنجش پر ملزموں نے حویلی میں گھس کرآہنی راڈ سے وار کرکے مخالف کو قتل کردیا۔

 پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔ وقوعہ کے روزحافظ محمد سجاد اپنی حویلی میں مویشیوں کا دودھ نکالنے اور دیکھ بھال میں مصروف تھا کہ ملزموں سلامت علی عرف کالو اور اسکے بہنوئی محمدعاصم نے حویلی میں گھس کر آہنی کَسی سے حافظ محمد سجاد کے سر پر پے در پے وار کیے جس سے حافظ سجاد موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں