مارکیٹ :ایل پی جی 450 سے 500 روپے کلو تک فروخت

 مارکیٹ :ایل پی جی 450 سے 500 روپے کلو تک فروخت

متعدد علاقوں میں سرکاری نرخ نامہ بھی آویزاں نہیں کیا گیا:صارفین کی دہائی

لاہور(خبر نگار)ایل پی جی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد نہ ہو سکا۔ حکومت کی جانب سے فی کلو قیمت 309 روپے مقرر ہونے کے باوجود مارکیٹ میں ایل پی جی 450 سے 500 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے ، جس سے گھریلو اور کمرشل صارفین شدید متاثر ہو رہے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں میں ایل پی جی ڈیلرز سرکاری نرخ نامے کو نظر انداز کرتے ہوئے گیس مقررہ قیمت سے کہیں زیادہ نرخوں پر فروخت کر رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ریٹ صرف کاغذوں تک محدود رہ گئے ہیں۔گھریلو صارفین کے ساتھ ساتھ ہوٹلوں، ریسٹورنٹس، بیکریوں اور دیگر کمرشل صارفین کو بھی مہنگی ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہونا پڑ رہا ہے ، جس کے باعث کاروباری اخراجات میں نمایاں اضافہ ہو گیا ہے ۔صارفین کا کہنا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے قیمتوں پر مؤثر نگرانی نہ ہونے کے باعث من مانی قیمتیں وصول کی جا رہی ہیں، جبکہ متعدد علاقوں میں سرکاری نرخ نامہ بھی آویزاں نہیں کیا گیا۔شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر سختی سے عملدرآمد کرایا جائے ، ذخیرہ اندوزی اور منافع خوری کے خلاف مؤثر کارروائی کی جائے ۔تاکہ عوام کو ریلیف مل سکے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں