سکھ یاتری مقدس مقامات کی یاترا کے بعد لاہور پہنچ گئے
لاہور (خبر نگار) متروکہ وقف املاک بورڈ کے زیر انتظام مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی کی تقریبات میں شرکت کے لیے واہگہ بارڈر کے راستے 21 جون کو پاکستان آئے بھارتی سکھ یاتری طے شدہ شیڈول کے مطابق مختلف مقدس مقامات کی یاترا مکمل کرنے کے بعد لاہور پہنچ گئے ۔
یاتریوں نے اپنے دس روزہ دورۂ پاکستان کے دوران گردوارہ جنم استھان ننکانہ صاحب، گردوارہ سچا سودا فاروق آباد، گردوارہ پنجہ صاحب حسن ابدال، گردوارہ دربار صاحب کرتارپور اور گردوارہ روڑی صاحب ایمن آباد سمیت دیگر مقدس گردواروں میں حاضری دی، مذہبی رسومات ادا کیں اور اپنے عقیدت کا اظہار کیا۔