ساندہ میں نقب زنی کا معمہ حل، ملزم گرفتار
لاہور(آن لائن)ساندہ پولیس نے نقب زنی اور چوری کی بڑی واردات کا سراغ لگاتے ہوئے مرکزی ملزم کو گرفتار کر کے چوری شدہ مال برآمد کر لیا۔
تفصیلات کے مطابق دو روز قبل ساندہ کے علاقے میں ایک گھر میں نقب زنی کی واردات پیش آئی تھی، جہاں ملزم گھر سے تقریباً 18 لاکھ روپے مالیت کے طلائی زیورات اور 70 ہزار روپے نقدی چوری کر کے فرار ہو گیا تھا۔پولیس نے جدید تفتیشی ذرائع اور پیشہ ورانہ مہارت کو بروئے کار لاتے ہوئے کارروائی کی اور مرکزی ملزم تنویر کو گرفتار کر لیا۔