ٹریفک حادثات میں زخمی دو افراد دم توڑ گئے
لاہور(کرائم رپورٹر)ٹریفک حادثات میں زخمی دو افراد دم توڑ گئے ۔گارڈن ٹاؤن کے علاقے میں شدید زخمی ہونیوالا 40سالہ عرفان اشرف دورانِ علاج زخموں کی تاب نہ لاکر ہسپتال میں چل بسا۔۔۔
کاہنہ میں اعظم چوک فیروزپور روڈ کے قریب تیز رفتار ٹرک نے موٹرسائیکل سوار کو کچل دیا، جس سے 45 سالہ شخص موقع پر ہی زندگی ہارگیا جسکی شناخت نہ ہو سکی۔ پولیس نے لاشیں مردہ خانے منتقل کر کے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔