2رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

2رکنی موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار

لاہور (کرائم رپورٹر) شمالی چھاؤنی پولیس نے خفیہ اطلاع پر 02رکنی شہباز موٹر سائیکل چور گینگ گرفتار کر لیا۔

ترجمان کے مطابق شمالی پولیس نے کارروائی کے دوران موٹر سائیکل چور گینگ کے سرغنہ شہباز اور صادق کو گرفتار کر کے ملزمان سے 04موٹر سائیکلز، موبائل فونز، ماسٹر چابیاں اور غیر قانونی اسلحہ برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے ۔پولیس کا کہنا ہے کہ دوران تفتیش ملزمان نے مختلف علاقوں میں غیر قانونی پارکنگ، گلی محلوں میں بغیر لاک کے کھڑی موٹر سائیکلیں چوری کر کے فرار ہونے کا اعتراف کیا ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں