پیسی کمشنر کی ریکوری اہداف ہر صورت مکمل کرنیکی ہدایت
لاہور (خبر نگار) کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل کی زیر صدارت ہیڈ آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈائریکٹوریٹس آف سوشل سکیورٹی شاہدرہ، شیخوپورہ، قصور، ساہیوال اور گجرات کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
کمشنر پنجاب سوشل سکیورٹی ذوالفقار علی کھرل نے ہدایت کی کہ ریکوری اہداف ہر صورت مکمل کیے جائیں اور ریکوری کو مزید مؤثر بنانے کے ساتھ مقررہ اہداف بروقت حاصل کرنے کیلئے اقدامات میں تیزی لائی جائے۔