رواں سال پتنگ بازی ایکٹ خلاف ورزی پر 9ہزار 813گرفتاریاں

رواں سال پتنگ بازی ایکٹ خلاف  ورزی پر 9ہزار 813گرفتاریاں

لاہور(کرائم رپورٹر)رواں سال صوبہ بھر میں انسداد پتنگ بازی ایکٹ کی خلاف ورزی پر 9 ہزار 813 ملزمان کو گرفتار کر لیاگیا، جبکہ 9 ہزار 445 مقدمات درج کیے گئے ۔

ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق کارروائیوں کے دوران 4 لاکھ 72 ہزار 296 پتنگیں اور 14 ہزار 833 ڈور چرخیاں بھی برآمد کی گئیں۔اعداد و شمار کے مطابق صرف لاہور میں 4 ہزار 575 ملزمان کو گرفتار کر کے 4 ہزار 405 مقدمات درج کیے گئے اور ملزمان سے 1 لاکھ 21 ہزار 630 پتنگیں اور 4 ہزار 723 ڈور چرخیاں قبضے میں لی گئیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں