جامعہ پنجاب سنڈیکیٹ اجلاس 20.87ارب کے بجٹ کی سفارش
لاہور (خبر نگار)پنجاب یونیورسٹی سنڈیکیٹ کا 1761واں اجلاس وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد علی کی زیر صدارت ہوا، جس میں مالی سال 2026-27 کیلئے یونیورسٹی کے بجٹ تخمینوں کا جائزہ لیا گیا۔
سنڈیکیٹ نے پنجاب یونیورسٹی کی سینیٹ کو 20.87ارب روپے کے بجٹ کی منظوری کی سفارش کر دی،پنجاب یونیورسٹی حکومتی ذرائع، اپنے وسائل اور دیگر ذرائع سے آن کیمپس طلبا ء و طالبات کو 10 ارب روپے مالیت کی سبسڈی اور وظائف فراہم کرے گی ۔مالی سال 26-2025 کے دوران بجٹ خسارہ کم ہو کر 1.6 ارب روپے رہ گیاہے ، جبکہ گزشتہ مالی سال یہ 2.2 ارب روپے تھا۔سنڈیکیٹ کے اراکین نے یونیورسٹی انتظامیہ کی کفایت شعاری کی پالیسی اور مؤثر مالی نظم و نسق کو سراہا۔