خواتین کیلئے 5سپیڈو بسیں میٹرو ٹریک پر آپریشنل

خواتین کیلئے 5سپیڈو بسیں میٹرو ٹریک پر آپریشنل

خواتین کو محفوظ، باوقار سفری ماحول فراہم کرنا وزیراعلیٰ کی ترجیح:وزیر ٹرانسپورٹ

لاہور (سٹاف رپورٹر سے ) میٹرو بس سروس میں خواتین مسافروں کیلئے سفری سہولیات میں اضافے کا آغاز کر دیا گیا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ نے خواتین کے لیے پانچ خصوصی بسیں فلیٹ میں شامل کرتے ہوئے انہیں میٹرو ٹریک پر آپریشنل کر دیا ہے ۔ان اضافی بسوں کا مقصد رش کے اوقات میں خواتین کو بہتر، محفوظ اور باوقار سفری سہولت فراہم کرنا ہے تاکہ ہجوم کے باعث پیش آنے والی مشکلات اور ہراسگی کے خدشات کو کم کیا جا سکے ۔وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر فوری عملدرآمد کرتے ہوئے عارضی طور پر 5 سپیڈو بسوں کو میٹرو بس آپریشن کا حصہ بنایا گیا ہے ، تاکہ خواتین کیلئے مختص سفری سہولت بلاتاخیر فراہم کی جا سکے ۔ جلد اضافی میٹرو بسوں کی خریداری مکمل ہونے کے بعد سپیڈو بسوں کی جگہ نئی میٹرو بسیں خواتین کیلئے مختص کر دی جائیں گی۔بلال اکبر خان کا کہنا تھا کہ خواتین کو محفوظ، بااعتماد اور باوقار سفری ماحول فراہم کرنا وزیراعلیٰ پنجاب کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ، اسی وژن کے تحت میٹرو بس سروس میں یہ اقدام عمل میں لایا گیا ہے تاکہ خواتین مسافروں کو روزمرہ سفر کے دوران زیادہ سہولت اور تحفظ میسر آ سکے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں