ایم ڈی کیٹ کے پرامن انعقاد کیلئے مراسلہ جاری
لاہور (ہیلتھ رپورٹر )ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے پنجاب بھر میں میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج ایڈمیشن ٹیسٹ MDCAT-2026 کے پرامن انعقاد کیلئے تمام کمشنرزاور ڈپٹی کمشنرزکو مراسلہ جاری کر دیا۔۔۔۔
ایم ڈی کیٹ کا ٹیسٹ 16 اگست بروز اتوار پنجاب کے 15 شہروں میں ہوگا جن میں لاہور، راولپنڈی، ملتان، فیصل آباد، بہاولپور، سیالکوٹ، بہاولنگر، لیہ، گوجرانوالہ، سرگودھا، گجرات، ڈی جی خان، ساہیوال، رحیم یار خان اور میانوالی شامل ہیں۔محکمہ نے ہدایت کی ہے کہ امتحانی مراکز پردفعہ 144 نافذ کی جائے ۔ ٹیسٹ کے روز بجلی کی بلاتعطل فراہمی سمیت انتظامات یقینی بنائے جائیں ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments