ہیڈبلوکی راوی اور رائیونڈ سے 2افراد کی لاشیں برآمد

ہیڈبلوکی راوی اور رائیونڈ سے 2افراد کی لاشیں برآمد

ایک کی شناخت لاہور کے شمشاد کے نام سے ہوئی، دوسرا نامعلوم نشئی تھا:پولیس

 ننکانہ صاحب، کاہنہ (خبر نگار، نمائندہ دنیا )موڑ کھنڈا ہیڈبلوکی پر دریائے راوی اور رائیونڈ سے 2افراد کی لاشیں برآمد کرلی گئیں۔ ہیڈ بلوکی پل کے قریب دریائے راوی میں ایک شخص کی تیرتی لاش کی اطلاع پر ریسکیو ون ون ٹو ٹو کی ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچ گئیں۔ریسکیو اہلکاروں نے لاش کو دریاسے نکال کر ضروری کارروائی کیلئے پولیس کے حوالے کر دیا۔ریسکیوحکام کے مطابق متوفی کی شناخت 35 سالہ محمد شمشاد کے نام سے ہوئی ہے ، جو شالیمار ٹاؤن ضلع لاہور کا رہائشی تھا۔پولیس نے لاش تحویل میں لے کر قانونی کارروائی شروع کر دی ۔ادھر رائیونڈ کے علاقہ سے 28 سالہ نامعلوم نوجوان کی لاش برآمد ہوئی ہے ، مقامی پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹمارٹم کیلئے جناح ہسپتال منتقل کر دیا۔پولیس کے مطابق متوفی حلیہ سے نشئی لگتاہے جو کہ نشہ کی زیادتی کی وجہ سے جا ں بحق ہوا، تاہم اصل حقائق پوسٹمارٹم رپورٹ اور تفتیش میں سامنے آئینگے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...