کم عمرڈرائیورزودیگر خلاف ورزیاں، جنرل ہولڈ اپ کااعلان
لاہور(کرائم رپورٹر)سی ٹی اولاہور سید عبدالرحیم شیرازی نے شہر بھر میں کم عمر ڈرائیورز، بغیر لائسنس گاڑی و موٹرسائیکل چلانے والوں اور موٹرسائیکل پر تین سوار افراد کے خلاف خصوصی جنرل ہولڈ اپ کا اعلان کر دیا ہے ۔
سی ٹی او لاہور کے مطابق کارروائی کے دوران چالان کے ساتھ کم عمر ڈرائیورز کی گاڑیاں اور موٹرسائیکلیں بھی تحویل میں لے لی جائیں گی، جبکہ جووینائل پرمٹ پیش کرنے پر کم عمر ڈرائیور کی موٹرسائیکل چھوڑ دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ اکثر کم عمر بچے موٹرسائیکل، گاڑیاں اور رکشے لے کر سڑکوں پر نکل آتے ہیں، جو ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ بنتے ہیں۔ والدین اپنے بچوں کو ہرگز گاڑی یا موٹرسائیکل نہ دیں تاکہ قیمتی جانوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments