عابد مارکیٹ میں’’ختم نبوت تاجر کنونشن‘‘کاانعقاد
لاہور(سیاسی نمائندہ)عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت مزنگ یونٹ لاہور کے زیرِ اہتمام مقامی شادی ہال، عابد مارکیٹ میں \'\'ختم نبوت تاجر کنونشن\'\' (بسلسلہ تیاری یکم اگست اور 7 ستمبر ختم نبوت کانفرنس) منعقد ہوا۔
کنونشن کی صدارت حاجی میاں طارق فیروز نے کی جبکہ سرپرستی پیر میاں رضوان نفیس نے کی۔کنونشن میں علماکرام، تاجر برادری اور ختم نبوت کے کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔مفتی محمد حسن نے خطاب کرتے ہوئے حاضرین کو قادیانیوں کے مکر و فریب سے ہوشیار رہنے کی تلقین کی اور کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کے لیے ہر مسلمان کو اپنا کردار ادا کرنا چاہیے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments