محکمہ تعلیم کاکنوینس الاؤنس کی ریکوری نہ کرنے فیصلہ

محکمہ تعلیم کاکنوینس الاؤنس کی ریکوری نہ کرنے فیصلہ

ریکوری کی کارروائی یا جمع شدہ رقم سے متعلق اقدامات روکنے کی ہدایت

لاہور(خبر نگار )محکمہ تعلیم نے کورونا لاک ڈاؤن کے دوران سرکاری ملازمین کو ادا کیے گئے کنوینس الاؤنس سے متعلق اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ اس الاؤنس کی کسی بھی قسم کی ریکوری نہیں کی جائے گی۔ڈی ای او سیکنڈری ایجوکیشن لاہور کی جانب سے تمام سرکاری سکولوں کے سربراہان کو جاری مراسلے میں کہا گیا ہے کہ تدریسی اور غیر تدریسی عملے کی تنخواہوں سے کورونا کنوینس الاؤنس کی مد میں کوئی کٹوتی نہ کی جائے اور نہ ہی ملازمین کو 32۔اے چالان کے ذریعے رقم سرکاری خزانے میں جمع کرانے کی ہدایت دی جائے ۔مراسلے کے مطابق محکمانہ اکاؤنٹس کمیٹی کے فیصلے کی روشنی میں یہ وضاحت جاری کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں پہلے سے جاری ریکوری کی کارروائی یا جمع شدہ رقم سے متعلق تمام اقدامات فوری طور پر روکنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...