فراڈ میں ملوث 4 رکنی گروہ گرفتار
لاہور(کرائم رپورٹر)موٹروے پولیس سنٹرل ریجن نے فراڈ میں ملوث چار رکنی گروہ کو گرفتار کر لیا۔
ترجمان کے مطابق ملزمان کو فیصل آباد،پنڈی بھٹیاں موٹروے (ایم-4) پر اس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ ننکانہ صاحب میں ایک شہری سے مبینہ فراڈ کر کے فرار ہو رہے تھے ۔ سیف سٹی لاہور کی اطلاع پر موٹروے پولیس نے مشتبہ گاڑی کو روک کر ملزمان کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 10 لاکھ روپے نقد رقم اور ایک مشتبہ گاڑی برآمد کر کے انہیں، برآمد شدہ رقم اور گاڑی کو قانونی کارروائی کے لیے پنڈی بھٹیاں پولیس کے حوالے کر دیا گیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments