1180گرام منشیات برآمد، ملزم گرفتار
گوجرانوالہ (کرائم رپورٹر) تھانہ باغبانپورہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے 1180گرام منشیات برآمد کر کے ملزم جعفر علی عرف جعفر گجر کو گرفتار کر لیا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے ۔پولیس کے مطابق جعفر علی ولد اللہ بخش، سکنہ رحمت ٹاؤن، عالم چوک کے قریب مشکوک حالت میں جا رہا تھا۔ پولیس نے شک گزرنے پر اسے روک کر تلاشی لی تو اس کے قبضے سے 1180 گرام منشیات برآمد ہوئی، جس پر اسے موقع پر گرفتار کر لیا گیا۔ایس ایچ او تھانہ باغبانپورہ انسپکٹر مشتاق احمد کی مدعیت میں ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔پولیس حکام کے مطابق گرفتار ملزم مبینہ طور پر منشیات فروشی، جوئے کے اڈوں کے قیام اور قبضہ گروپ کی سرگرمیوں میں بھی ملوث رہا ہے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments