موٹروے پولیس اہلکار پر تیز رفتار کار سوار نے گاڑی چڑھادی،شدید زخمی
چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا) نیشنل ہائی وے پر موٹروے پولیس اہلکار پر تیز رفتار کار سوار نے گاڑی چڑھادی، اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق موٹروے پٹرولنگ پولیس کے کانسٹیبل فیضان نے ایک تیزرفتار کار کو سائن شولڈ دکھا کر روکا تو نامعلوم کار سوار ڈرائیور نے گاڑی کانسٹیبل پر چڑھادی اور گاڑی سمیت فرار ہوگیا۔شدید زخمی کانسٹیبل فیضان کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments