نوسرباز پراپرٹی ڈیلر اور بزرگ خاتو ن سے لاکھوں لے اُڑے
رانا شوکت سے منیر اور غلام یاسین نے رقبہ فروخت کی آڑ میں 20لاکھ ہتھیائے
چیچہ وطنی(نمائندہ دنیا) نوسرباز پراپرٹی ڈیلر اور بزرگ خاتو ن سے لاکھوں روپے لے اُڑے ۔ حیات آباد میں دھرم پورہ لاہور کے پراپرٹی ڈیلررانا شوکت علی کو بوریوالا کے منیر احمد کمبوہ اور غلام یاسین نے 2 ایکڑ زرعی رقبہ فروخت کرنے کا جھانسہ دیکر 20 لاکھ روپے کی نقدی ہتھیالی۔ بلاک نمبر 5 چیچہ وطنی میں منظر عباس کی والدہ سے ملزم مجاہد حسین اور محمد رمیز نے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کی قسط دلوانے کا جھانسہ دے کر 3 ہزارروپے بائیو میٹرک کروانے کے بہانے اور قسط 15 ہزارروپے لئے اور فرار ہوگئے ۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments