ایل پی جی کی 500روپے کلو میں فروخت ، شہری پریشان
چک امرو (نامہ نگار)شکر گڑھ و گردونواح میں ایل پی جی کی قیمتوں میں خود ساختہ اضافہ جاری۔ ایل پی جی کی سرکاری قیمت 241روپے فی کلو ہے۔۔۔
جبکہ دکاندار دھڑلے سے 500روپے کلو میں فروخت کررہے ہیں ،گرانفروش انتظامیہ کیلئے کھلا چیلنج بنے ہوئے ہیں۔شہریوں کا کہنا ہے کہ گرانفروش انتظامیہ کی ملی بھگت سے ایسا کررہے ہیں،جس کے باعث غریب اور متوسط طبقہ مہنگے داموں گیس سلنڈر خریدنے پر مجبور ہے ۔ شہریوں نے کمشنر گوجرانوالہ اور ڈپٹی کمشنر نارووال سے فوری نوٹس لینے ، ذمہ دار اہلکاروں ناجائز منافع خوروں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کامطالبہ کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments