تلونڈی :رکشہ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

تلونڈی :رکشہ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی

سجاد سر پر چوٹ لگنے سے موقع پر چل بسا، شکیل، وحید اور اسامہ زخمی ہوئے

تلونڈی(نامہ نگار)چونیاں کے علاقہ تلونڈی میں رکشہ الٹنے سے ایک شخص جاں بحق، 3 زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے مطابق محمدی پور سے چونیاں آنے والا مسافر رکشہ مبینہ طور پر تیز رفتاری کے باعث موڑ کاٹتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹا، حادثے میں سجاد لطیف جان سے گیا،جبکہ تین افراد زخمی ہوئے ۔ریسکیو حکام کے مطابق حادثے کی اطلاع ملتے ہی امدادی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچی اور زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی،سر پر شدید چوٹ لگنے کے باعث سجاد لطیف موقع پر ہی دم توڑ چکا تھا۔ حادثے میں زخمی ہونے والوں میں محمد شکیل، وحید اور اسامہ شامل ہیں۔ ریسکیو اہلکاروں نے دو زخمیوں کو مزید علاج کیلئے تحصیل ہیڈکوارٹرز ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا، جبکہ ایک زخمی کو موقع پر ہی ابتدائی طبی امداد فراہم کی گئی۔ضروری کارروائی مکمل کرنے کے بعد ریسکیو اہلکاروں نے جاں بحق ہونے والے شخص کی میت ورثا کے حوالے کر دی۔ابتدائی اطلاعات کے مطابق حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا، تاہم واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...