فرید ٹاؤن ایل بلاک میں کھلے مین ہولز، زندگیاں خطرے میں
ساہیوال (سٹی رپورٹر ) فرید ٹاؤن ایل بلاک ساہیوال میں کھلے مین ہولز نے شہریوں خصوصاً معصوم بچوں کی زندگیوں کو شدید خطرے میں ڈال دیا ہے ۔
متعدد مین ہولز عرصہ دراز سے کھلے پڑے ہیں، مگر متعلقہ ادارے اور افسران مبینہ طور پر سنگین غفلت کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی جانب سے عوامی مسائل کے فوری حل اور شہریوں کے تحفظ کے واضح احکامات کے باوجود فرید ٹاؤن ایل بلاک کے کھلے مین ہولز تاحال ڈھانپے نہیں کیے گئے ،متعلقہ افسران اعلیٰ حکام کے احکامات پر عملدرآمد کے بجائے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments