چھانگا مانگا :ڈکیت گینگ کے 3 ارکان، 1 منشیات فروش گرفتار

چھانگا مانگا :ڈکیت گینگ کے 3 ارکان، 1 منشیات فروش گرفتار

ملزموں کے قبضے سے لوٹی گئی نقدی اور 2کلوگرام سے زائد چرس برآمد ، مقدمات درج

چھانگا مانگا (نامہ نگار)تھانہ چھانگا مانگا پولیس کی کارروائی ،ڈکیت گینگ کے 3 ارکان اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کرکے لوٹی گئی نقدی اور 2 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کرکے مقدمات درج کرلئے ۔ تفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے ایس ایچ او افتخار احمد جوئیہ کی سربراہی میں جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی کرتے ہوئے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث 3 رکنی گینگ اور ایک منشیات فروش کو گرفتار کیاہے ۔

پولیس نے ملزموں کے قبضے سے لوٹی گئی ہزاروں روپے مالیت کی نقدی اور 2 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کی۔پولیس کے مطابق گرفتار ڈکیت گینگ کا سرغنہ ابوبکر اپنے 2 ساتھیوں کے ہمراہ چھانگا مانگا اور گردونواح کے علاقوں میں ڈکیتی اور رہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث اور شہریوں کیلئے خوف و ہراس کی علامت بن چکا تھا۔ دورانِ تفتیش ملزموں نے متعدد سنگین وارداتوں کا انکشاف کیا، جبکہ ان سے مزید تفتیش جاری ہے ۔ایک الگ کارروائی کے دوران پولیس نے چھانگا مانگا کے رہائشی منشیات فروش ابوبکر کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 2 کلوگرام سے زائد چرس برآمد کر لی۔ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...