شہر کے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

شہر کے مختلف علاقوں سے 4 افراد کی لاشیں برآمد

لاشیں مردہ خانے منتقل ، پولیس مختلف واقعات کی وجوہات جاننے میں مصروف

لاہور(کرائم رپورٹر )شہر کے مختلف علاقوں سے چار افراد کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں، جنہیں ضروری قانونی کارروائی کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا گیا، جبکہ پولیس نے تمام واقعات کی الگ الگ تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ایدھی ترجمان کے مطابق لاری اڈا کے علاقے 62 سٹینڈ کے قریب سے تقریباً 35 سالہ نامعلوم شخص کی لاش ملی، جبکہ ٹبی سٹی میں پانی والا تالاب کے قریب سے تقریباً 40 سالہ نامعلوم شخص کی لاش برآمد ہوئی۔اسی طرح لوئر مال کے علاقے بند روڈ کے قریب واقع ایک نجی پلازہ سے تقریباً 40 سالہ شخص کی لاش ملی۔

ایدھی ترجمان کے مطابق ابتدائی معلومات کے مطابق مذکورہ شخص بظاہر کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوا، جبکہ وہ نشے کا عادی معلوم ہوتا تھا۔ تاہم موت کی حتمی وجہ پوسٹ مارٹم رپورٹ اور پولیس تحقیقات کے بعد سامنے آئے گی۔دوسری جانب گلبہار کالونی میں 40 سالہ شخص مردہ حالت میں پایا گیا، جس کی شناخت اکرام کے نام سے ہوئی ہے ۔ ایدھی ترجمان کے مطابق ابتدائی طور پر اس کی موت ہارٹ اٹیک کے باعث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے ۔ ایدھی ترجمان کا کہنا ہے کہ تمام لاشوں کو ضابطے کی کارروائی مکمل کرنے کے بعد مردہ خانے منتقل کر دیا گیا ہے ، جبکہ پولیس مختلف واقعات کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...