شہری کوجعلی میٹر کا 54ہزار روپے کا بل بھجواادیاگیا

شہری کوجعلی میٹر کا 54ہزار روپے کا بل بھجواادیاگیا

لاہور(آن لائن)لیسکو ملازمین کا انوکھا کارنامہ ، شہری کوجعلی میٹر کا 54 ہزار روپے کا بل بھجواا دیا۔

ذرائع کے مطابق باغبانپور کے رہائشی محمد ایاز کو 54ہزارروپے کو بجلی کا بل ملنے پر پتہ چلا کے ان کے سابق کرایہ دار محمد شہباز اور حسنین شہباز نے مبینہ طور پر جعلی دستاویزات اور دستخط کے ذریعے کمرشل میٹر حاصل کیا اور بجلی استعمال کرتے رہے ، جبکہ اس کا مالی بوجھ ان پر منتقل ہو گیا۔دوسری جانب لیسکو حکام نے تصدیق کی ہے کہ متاثرہ شہری کی درخواست تقریباً ایک سال قبل موصول ہوئی تھی، جس پر تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں ۔

اور انکوائری مکمل ہونے کے بعد قانون کے مطابق فیصلہ کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...