جنگلی پرندوں کے غیر قانونی شکار میں ملوث 4 ملزم گرفتار
ایک لاکھ سے زائد محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد،کیس نمٹادیا گیا
لاہور (اے پی پی)وائلڈ لائف رینجرز لاہور اور سرگودھا ریجن نے مختلف کامیاب کارروائیوں کے بعدجنگلی حیات کے غیر قانونی شکار اور قبضہ کی پاداش میں 4ملزمان گرفتار کر کے ایک لاکھ ،35ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد کر کے کیس نمٹا دئیے ۔ ترجمان کے مطابق سینئر وزیر مریم اورنگ زیب کی ہدایت پر محکمہ جنگلی حیات وپارکس پنجاب صوبہ بھر میں جنگلی حیات کے غیر قانونی شکار،کاروبار اور قبضہ کی روک تھام کیلئے بھرپور سرگرم عمل ہے۔
ایڈیشنل چیف وائلڈ لائف رینجر سنٹرل زون مدثر حسن کی ہدایت پر ڈپٹی چیف وائلڈ لائف رینجر لاہور ریجن سخی محمد جوئیہ کی سربراہی میں وائلڈ لائف رینجرز قصور نے بارڈر بیلٹ ایریا اور دیگر مقامات سے عدالتی سرچ وارنٹ کے بعد اور پاکستان رینجرز کے تعاون سے جنگلی جانوروں و پرندوں کے غیر قانونی شکار اور قبضہ کی پاداش میں 3ملزمان کو گرفتارکر کے انہیں 1لاکھ 15ہزار محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ عائد کیا اور کیس نمٹا دئیے ۔ایک اور کامیاب کارروائی کے دوران اسسٹنٹ چیف وائلڈ لائف رینجر ضلع سرگودھا مقدس گلزار نے موروں کے ایک غیر قانونی قابض کو گرفتار کر کے مبلغ 20ہزار روپے محکمانہ معاوضہ کی مد میں جرمانہ کیا اور کیس نمٹا دیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments