رواں سال ملک بھر میں خسرہ سے 102 اموات رپورٹ

رواں سال ملک بھر میں خسرہ سے 102 اموات رپورٹ

لاہور( این این آئی)رواں سال ملک بھر میں اب تک خسرہ سے اموات کی تعداد 102 ہوگئی۔سندھ میں رواں سال خسرہ کے باعث 53 بچوں کی اموات رپورٹ ہوئی۔

سندھ میں خسرہ کے 7 ہزار 105 مشتبہ کیسز رپورٹ ہوئے جن میں سے 2 ہزار 280 کیسز کی لیبارٹری سے تصدیق ہو چکی ہے ۔ملک بھرمیں رواں سال خسرہ کے 29 ہزار 66 مشتبہ کیسز سامنے آئے ۔ 8 ہزار 309 کیسز لیبارٹری ٹیسٹ کے بعد تصدیق شدہ قرار دئیے گئے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...