نیٹ ورک سرغنہ سمیت 4 ملزم گرفتار، کروڑوں کی آئس برآمد

 نیٹ ورک سرغنہ سمیت 4 ملزم گرفتار، کروڑوں کی آئس برآمد

سرغنہ کے بلوچستان میں منشیات فروشوں سے مالی اور سپلائی روابط کا انکشاف

لاہور (کرائم رپورٹر )پنجاب کاؤنٹر نارکوٹکس فورس اور انٹیلی جنس بیورو کی مشترکہ کارروائی کرتے ہوئے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن میں نیٹ ورک کے سرغنہ سمیت 4 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔سی این ایف کے مطابق ملزمان کے قبضے سے کروڑوں روپے مالیت کی 15 کلو گرام اعلیٰ معیار کی آئس برآمد کر لی ہے ۔کوئٹہ سے پنجاب تک منشیات کی سپلائی چین مکمل طور پر توڑ دی گئی۔ سی این ایف کے مطابق ملزمان ملتان اور ساہیوال ڈویژن کے تعلیمی اداروں کو منشیات فراہم کرنے میں ملوث تھے ۔ابتدائی کارروائی میں 10 کلو گرام آئس سمیت دو ملزمان گرفتار کرلیے ۔دوسرے مرحلے میں سرغنہ امان اللہ اور اس کا سہولت کار رضوان گرفتار، مزید 5 کلو گرام آئس برآمد کر لی ۔گرفتار سرغنہ کے بلوچستان میں منشیات فروشوں سے براہ راست مالی اور سپلائی روابط کا انکشاف کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...