مرکزی مسلم لیگ :شالیمار میں لنچ باکس اور جوہر ٹاؤن میں فری دسترخوان کا آغاز
لاہور(سیاسی نمائندہ)پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے زیرِ اہتمام شالیمار میں محنت کشوں، دیہاڑی دار مزدوروں اور کم آمدنی والے افراد کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے لنچ باکس منصوبے کا افتتاح کر دیا گیا۔۔۔
جبکہ دوسری جانب جوہر ٹاؤن میں فری دسترخوان کا بھی باقاعدہ آغاز کر دیا گیا۔لنچ باکس مہم کا افتتاح پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے مرکزی رہنما قاری محمد یعقوب شیخ نے کیا، جبکہ فری دسترخوان کا افتتاح پاکستان مرکزی مسلم لیگ لاہور کے جنرل سیکرٹری حمید الحسن گجر اور صدر تحصیل شالیمار عمر فاروق نے کیا۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments