ن لیگ ملکی تعمیر وترقی ، عوامی خوشحالی یقینی بنارہی:رانا ممتاز

ن لیگ ملکی تعمیر وترقی ، عوامی خوشحالی یقینی بنارہی:رانا ممتاز

تمام سیاسی جماعتیں دل و جان سے وطن کی ترقی کیلئے محنت کریں:سابق ناظم

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر) مسلم لیگ (ن) کے ضلعی رہنما سابق ناظم و امیدوار پی پی 143رانا ممتاز محمود مون خاں نے کہا ہے کہ (ن) لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان جماعت ہے جو ملکی تعمیر وترقی و عوامی خوشحالی یقینی بنارہی ہے ۔حکومت مہنگائی کا خاتمہ کرنے کاپختہ عزم رکھتی ہے جس کی تکمیل کیلئے بھر پور اقدامات اٹھائے گئے ہیں،ملک سے انتشار اور انار کی کی سیاست کا خاتمہ کیا جائے گا،قوم کو یرغمال بنانے کی کوشش کرنے والے بدامنی کوبڑھاوا دینے میں کامیاب نہیں ہونگے ،پاکستان ہمارے آبائواجداد نے لازوال قربانیوں کے بعد حاصل کیا۔ تمام سیاسی جماعتوں کو چاہئے کہ دل و جان سے وطن کی ترقی کیلئے محنت کریں، جذبہ حب الوطنی سے سرشار ہو کر جہد مسلسل ہی سے پاکستان کا نام اقوام عالم میں روشن کیا جاسکتا ہے ، وطن عزیز سے محبت کا تقاضا ہے کہ سبز ہلالی پرچم کی سربلندی کیلئے بھرپور محنت کی جائے۔ اور اقوام عالم میں اس کے وقار میں اضافہ کرنے کیلئے ہر شعبہ میں نمایاں خدمات سرانجام دی جائیں، اہل وطن سے کئے گئے تمام وعدے وفا کرنے کا واحد راستہ ملکی تعمیر و ترقی میں ہر ممکن کردارادا کرنا ہے جس کیلئے موجودہ حکومت تمام توانائیا ں اور وسائل بروئے کارلارہی ہے اور اس کاز کی تکمیل کی خاطر کوئی کسر اٹھا نہ رکھے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...