حکمران مراعات، پروٹوکول اخراجات کنٹرول کریں:جمیلہ جنجوعہ

حکمران مراعات، پروٹوکول اخراجات کنٹرول کریں:جمیلہ جنجوعہ

قوم پاکستان کو حقیقی اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے پی ٹی آئی کا ساتھ دے

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پی ٹی آئی شعبہ خواتین کی ضلعی صدر جمیلہ یونس جنجوعہ نے کہا ہے کہ حکومت غریب عوام کاخون نچوڑنے کی بجائے اپنے اخراجات میں کمی اور سرکاری اشرافیہ کی مفت خوری کے خاتمہ پر توجہ دے ، حکمران طبقات مراعات، پروٹوکول کے اخراجات کو قابو میں لائیں تاکہ عام آدمی پر پڑنے والے مہنگائی کے بوجھ میں کمی آسکے ، حکومت کے غلط فیصلوں کے نتیجہ میں ملک بیک وقت سیاسی، معاشی وسکیورٹی مسائل سے دوچار ہے ۔ن لیگ اورپیپلز پارٹی موجودہ مہنگائی، بے روزگاری اور معیشت کی تباہی میں برابر کی ذمہ دار ہیں۔احتساب کا نظام ناکارہ ہوچکا، ہر طاقتور اور وی آئی پی اپنے آپ کو قانون سے بالاتر سمجھتا ہے ۔

انصاف کی بالادستی سے ہی ایک پر امن اور سود مند معاشرہ تشکیل دیا جاسکتا ہے جس کیلئے پی ٹی آئی جدوجہد کررہی ہے ، عالمی قرضوں کی ادائیگی کا سارابوجھ عوام برداشت کررہے ہیں، حکمران طبقات عیاشیوں اور مراعات پر معمولی سمجھوتہ کیلئے بھی تیار نہیں۔ حکمرانوں نے عالمی مالیاتی اداروں کے تابع پالیسیاں تشکیل دے کر قوم کو بیرونی مالیاتی اداروں کا غلام بنا دیا ۔ظالمانہ نظام نے عوام کو ہرطرف سے جکڑرکھا ہے ۔ قوم پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک اسلامی فلاحی ریاست بنانے کیلئے پی ٹی آئی کا ساتھ دے جو قوم کو موجودہ نااہل و کرپٹ حکمرانوں سے چھٹکارا دلائے گی اور ملک میں حقیقی آزادی کی جدوجہدکامیابی سے ہمکنار کرکے پاکستانی قوم کا دیرینہ خواب شرمندہ تعبیر کرے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...