نوجوانوں کا کردار اسلامی طرز حیات کا نمونہ ہونا چاہئے:امجد نذیر

نوجوانوں کا کردار اسلامی طرز حیات کا نمونہ ہونا چاہئے:امجد نذیر

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی انجمن تاجران کے صدر و امیدوار پی پی 141امجد نذیر بٹ نے کہا ہے کہ قوم کے نوجوانوں پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے کہ۔۔۔

 وہ بیرونی دنیا کا مقابلہ کرنے کیلئے ہر میدان میں مہارت حاصل کریں اور وطن عزیز کی خدمت میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھیں ۔نوجوانوں کو کردار سازی کیلئے دینی تعلیمات سے استفادہ کرنا ہوگا ۔مستقبل میں وطن عزیز پاکستان کی باگ ڈور نوجوانوں نے ہی سنبھالنی ہے جن کا کردار اسلامی طرز حیات کا نمونہ ہونا چاہئے ۔ہمیں اپنے نوجوانوں سے قوی امید ہے کہ وہ وطن کیلئے دن رات محنت کریں گے اور ملک کو ترقی پذیر ممالک کی فہرست سے نکال کر ترقی یافتہ اقوام کی فہرست میں شامل کریں گے ، پاکستانی قوم کو پختہ عزم کرنا ہوگاکہ ہم مادر وطن پاکستان پر کسی بھی قسم کی آنچ نہیں آنے دیں گے اور سب مل کر پاکستان کے دشمنوں کا ڈٹ کر مقابلہ کریں گے اوراپنے ذاتی مفادات اوراختلافات کوبھلا کروطن کے اجتماعی مفادات کیلئے کام کریں گے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...