شہدا قوم کا فخر، ہمارے لئے عظیم ہستیاں ہیں:طارق عزیز ملک

 شہدا قوم کا فخر، ہمارے لئے عظیم ہستیاں ہیں:طارق عزیز ملک

شہداء کی قربانیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی ہرزہ سرائی نا قابل برداشت عمل ہے

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)سماجی رہنما وسابق نائب صدر ڈسٹرکٹ بار طارق عزیز ملک ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شہدائے پاکستان پوری قوم کا فخر اور ہمارے لئے عظیم ہستیاں ہیں جنہوں نے ملکی سلامتی اور بقا کیلئے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے ۔ ان کی قربانیاں قوم کا اجتماعی فخر اور ملکی استحکام کی بنیاد ہیں۔ شہداء کی قربانیوں کے خلاف کسی بھی قسم کی ہرزہ سرائی نا قابل برداشت عمل ہے ۔

ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع کچہری میں اپنے چیمبر میں صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔طارق عزیز ملک نے کہاکہ پاکستان کی تاریخ گواہ ہے کہ افواج پاکستان، پولیس، رینجرز اور سکیورٹی اداروں کے جوانوں نے ہر محاذ پر وطن عزیز اورسرحدوں کی حفاظت کی ہے ۔سیاچن کی برفباری سے لے کر صحراؤں تک، جوانوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور ملکی دفاع میں بے مثال بہادری کی تاریخ رقم کی ہے اور آج بھی کر رہے ہیں۔ یہ ہمارے ہیروز اور ہمارے سرکا تاج ہیں جن کی بدولت ہم سکھ اور چین کی نیند سوتے ہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...