قرآن سے مضبوط تعلق دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت :عبدالباسط شیخوپوری

قرآن سے مضبوط تعلق دنیا و آخرت کی  کامیابی کی ضمانت :عبدالباسط شیخوپوری

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی امیر حافظ عبدالباسط شیخوپوری نے کہا ہے کہ قرآن کریم سے مضبوط تعلق ہی دنیا و آخرت کی کامیابی کی ضمانت ہے۔۔۔

 دینی مدارس اسلام کے مضبوط قلعے ہیں اور ان قلعوں میں طلبہ کو قرآن و سنت ، عشق رسولؐ ، اخلاق حسنہ اور خدمت دین کی تعلیم دی جاتی ہے ۔موجودہ دور میں نوجوان نسل کو فتنوں، بے راہ روی اور اخلاقی انحطاط سے بچانے کا واحد راستہ قرآن و سنت کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونا ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نے مرکزی جمعیت اہلحدیث کے ضلعی ناظم حافظ بابر سلفی کے ہمراہ منعقدہ تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔حافظ عبدالباسط شیخوپوری نے کہاکہ علماء کرام اپنے کردار ،گفتار اور عمل سے معاشرے کی اصلاح میں اپنا بھرپور کردارادا کریں اور محبت، رواداری، اتحاداور بھائی چارے کو فروغ کو یقینی بنائیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...