مینار پاکستان جلسہ تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوگا:منیر واہگہ
ضلع شیخوپورہ سمیت ڈویژن بھر میں کارکنان متحرک ہیں :ڈویژنل نائب صدر
شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ڈویژنل نائب صدر چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا ہے کہ مینار پاکستان جلسہ تاریخی کامیابی سے ہمکنار ہوگا۔ پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے 25جولائی کے مینار پاکستان جلسہ کی کامیابی کیلئے ہر ممکن کردار ادا کیا جائے گا، ضلع شیخوپورہ سمیت ڈویژن بھر میں کارکنان متحرک ہیں اور جلسہ میں شرکت کیلئے عوامی رابطہ مہم شروع کردی گئی ہے ،یہ جلسہ پیپلز پارٹی کی عوامی مقبولیت کی ضمانت ثابت ہوگا۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے سینئر رہنما چودھری خالق عزیز مت ورک، سید ندیم عباس، چودھری لطیف ، لیاقت علی، اشتیاق اعوان، چودھری طاہر سعید کجر و دیگر رہنماؤں کے ہمراہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا، چودھری منیر قمر واہگہ نے کہا کہ پارٹی جلسہ میں شرکت کیلئے کارکنان بے تاب ہیں جو اپنے ہر دلعزیز لیڈر کو اپنے درمیان دیکھنا چاہتے ہیں، بلاول بھٹو زرداری نے لاہور جلسہ کے انعقاد کا اعلان کرکے پارٹی کارکنوں کے دلوں کی ترجمانی کی ہے ، اس سے پارٹی سرگرمیوں کو فروغ ملا ہے اور پارٹی رہنماؤں و کارکنوں میں نیا جوش و جذبہ پیدا ہوا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments