پیپلز پارٹی کا جمہوری اقدار کے فروغ میں کردار تعمیری:لیاقت علی

پیپلز پارٹی کا جمہوری اقدار کے فروغ میں کردار تعمیری:لیاقت علی

تحریک انصاف کی ہوس اقتدار نے اسکی عوامی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا

شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)پاکستان پیپلز پارٹی کے ضلعی رہنما و سابق نائب ضلع ناظم میاں لیاقت علی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کی قیادت نے نظام میں بہتری اور جمہوری اقدار کے فروغ کیلئے ہمیشہ مثبت و تعمیری کردار ادا کیا اور آمریت کا راستہ روکنے کی مثالی جدوجہد یقینی بنائی، اسی کا ثمر ہے کہ ملک میں آمرانہ سوچ کی حوصلہ شکنی اور جمہوری قوتوں کو کمزور کرنے والوں کے عزائم بے نقاب ہوئے ۔ پارٹی قیادت کی ملکی بقاء و سلامتی کی خاطر دی گئی قربانیاں ہمارے لئے مشعل راہ ہیں، جن کی روشنی میں ہم ملکی سلامتی و ترقی اور عوامی فلاح و بہبود کی جدوجہد جاری رکھیں گے ، پیپلز پارٹی ملک میں جمہوری کلچر کو مضبوط کرنا چاہتی ہے جس کیلئے تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھنے اور معاشی استحکام کی خاطر میثاق معیشت پر متفق ہونے کی بارہا دعوت دی گئی ہے مگر پی ٹی آئی انتخابی دھاندلی کے نام پر احتجاج کی آڑ میں ملک کو انتشار کا شکار کرنے کی مسلسل کوششیں کررہی ہے جو جمہوریت پسند عوام کو قطعی قبول نہیں۔تحریک انصاف کی اقتدار کی ہوس نے اسکی عوامی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ۔اگر اب بھی بانی پی ٹی آئی اور حواریوں نے ہوش کے ناخن نہ لئے توجمہوری عمل کو نقصان پہنچے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...