معیاری بیجوں کیلئے بزنس پلان تیار کیے جا رہے :سیڈ کارپوریشن

 معیاری بیجوں کیلئے بزنس پلان تیار کیے جا رہے :سیڈ کارپوریشن

مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ منصوبہ بندی کی جارہی ہے :ایم ڈی نویدمرزا

لاہور( این این آئی)پنجاب سیڈ کارپوریشن کے ایم ڈی نوید شہزاد مرزا نے کہا ہے کہ ادارے کی کارکردگی کو مزید بہتر بنانے اور معیاری بیجوں کی فراہمی کے لیے جامع منصوبہ بندی پر عمل پیرا ہیں،وزیر زراعت و چیئر مین بورڈ سید عاشق حسین کرمانی کی ہدایات کی روشنی میں گندم سمیت تمام اہم فصلوں کے معیاری بیجوں کے فروغ کے لیے جامع بزنس پلان تیار کیے جا رہے ہیں۔اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ حالیہ ہونے والے بورڈ اجلاس میں ادارے کی استعداد کار میں اضافے ، جدید انتظامی اصلاحات اور پیداواری صلاحیت بہتر بنانے سے متعلق مختلف تجاویز کا جائزہ لیا گیا،ان فیصلوں پر مرحلہ وار عملدرآمد کے ذریعے ادارے کی کارکردگی میں مزید بہتری لائی جائے گی۔ مستقبل کے تقاضوں سے ہم آہنگ منصوبہ بندی کے ذریعے زرعی شعبے میں اپنا مؤثرکردار مزید مضبوط بنائیں گے ۔ادارہ کسانوں کو معیاری بیجوں کی بروقت فراہمی کو اپنی اولین ترجیح بنائے ہوئے ہے اورآئندہ بورڈ اجلاس میں تمام فصلوں کے بیجوں سے متعلق تفصیلی منصوبہ پیش کیا جائے گا۔انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پنجاب سیڈ کارپوریشن کو جدید، فعال اور خود کفیل ادارہ بنایا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...