شہدا کی قربانیوں کے باعث پاکستان کاوجود:ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

شہدا کی قربانیوں کے باعث پاکستان کاوجود:ڈاکٹرز ایسوسی ایشن

ڈاکٹر مسعود شیخ، منیر غوری ودیگر کا مجلس عاملہ کے اجلاس سے خطاب،قراردادمنظور

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسوسی ایشن پنجاپ کے صدر ڈاکٹر مسعود شیخ نے مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شہدا کی قربانیوں کے باعث ہی پاکستان کا وجود ہے اور اسی لئے پاکستان پر کوئی میلی نظر نہیں ڈال سکتا ۔ شہدا پاکستان کی بیرونی سالمیت کے ساتھ ساتھ اندرونی محاظ پر بھی ہر طرح کی حفاظت فراہم کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سیاستدان ہوں یا کوئی اور شہدا کے بارے میں بات کرتے ہوئے الفاظ کا چناؤ میں بھی احتیاط لازم ہے ۔ ۔ڈاکٹر منیر غوری نے کہا کہ نوکری اور کمائی کیلئے سکیورٹی فورسز جوائین نہیں کی جاتیں۔ڈاکٹر جاوید ممتاز نے کہا کہ اس وقت پاکستان کیلئے اندرونی اور بیرونی سکیورٹی رسک موجود ہیں اور انکی موجودگی میں شہدا یا سیکیورٹی فورسز کے حوالے سے کوئی بھی ابہام پیدا کرنا ملک کے ساتھ ناانصافی ہوگی اور ہمارا ملک اسکا متحمل نہیں ہو سکتا۔ جنرل کیڈر ڈاکٹرز ایسو سی ایشن نے اجلاس میں متفقہ قرارداد منظور کرتے ہوئے ام کہا کہ ہم سب سیکیورٹی فورسز کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...