انکم ٹیکس ریٹرن فارم میں تکنیکی خامیوں کو دور کیا جائے :ٹیکس بار
لاہور(این این آئی)لاہور ٹیکس بار ایسوسی ایشن نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹیکس سال 2026 کے انکم ٹیکس ریٹرن فارم اور آئرس پورٹل میں موجود تکنیکی اور آپریشنل خامیوں کو فوری طور پر دور کیا جائے۔
ایسوسی ایشن کے صدر رانا ثاقب منیر، جنرل سیکریٹری محمد فاروق گجر اور دیگر عہدیداروں نے ایف بی آر کے ذمہ داران کو ارسال کئے گئے خط میں ایف بی آر اور پرال کی ڈیجیٹلائزیشن کی کوششوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ریٹرن فارم میں موجود مسائل کو فوری درست کیا جائے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments