ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،سہولیات کا جائزہ

ڈپٹی کمشنر ننکانہ کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ،سہولیات کا جائزہ

مریضوں کو معیاری، بروقت طبی سہولیات کی فراہمی اولین ترجیح ہے :رعنا حمید

 ننکانہ صاحب(خبر نگار) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے صحتمند پنجاب ویژن کے تحت ڈپٹی کمشنر ننکانہ صاحب رعنا حمید نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال ننکانہ صاحب کا اچانک دورہ کیا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سفیان دلاور، اسسٹنٹ کمشنر ڈاکٹر ندا اقبال اور محکمہ صحت کے دیگر افسران بھی ان کے ہمراہ موجود تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی، فارمیسی اور دیگر شعبہ جات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے ادویات کے دستیاب سٹاک، صفائی ستھرائی، طبی سہولیات اور انتظامی امور کا جائزہ لیا اور مریضوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے معیار کا بھی مشاہدہ کیا۔

دورانِ دورہ رعنا حمید نے مختلف وارڈز میں زیر علاج مریضوں کی عیادت کی اور ان سے علاج معالجے ، ادویات کی فراہمی اور ہسپتال میں دستیاب سہولیات کے بارے میں دریافت کیا۔ انہوں نے مریضوں اور ان کے لواحقین کی آراء بھی سنیں اور متعلقہ افسروں کو فوری حل طلب مسائل کے ازالے کی ہدایات جاری کیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر رعنا حمید نے کہا کہ مریضوں کو معیاری، بروقت اور بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کی اولین ترجیح ہے ۔ انہوں نے محکمہ صحت کے افسروں کو ہدایت کی کہ ضلع بھر کے تمام سرکاری ہسپتالوں میں ادویات کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے تاکہ مریضوں کو علاج معالجے میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔انہوں نے طبی و پیرامیڈیکل عملے کو ہدایت کی کہ مریضوں کے ساتھ خوش اخلاقی، ہمدردی اور بہترین رویہ اختیار کیا جائے کیونکہ بہترین طبی خدمات کے ساتھ اچھا برتاؤ بھی علاج کے عمل کا اہم حصہ ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...