جنرل ہسپتال: ایک سال میں میں 25 لاکھ سے زائد مریضوں کا علاج
لاہور (آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن صحت سب کے لیے اور مریض سب سے مقدم کے تحت لاہور جنرل ہسپتال نے گزشتہ مالی سال کے دوران مثالی کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔۔۔
جس کے دوران ایمرجنسی اور او پی ڈی میں مجموعی طور پر 25 لاکھ سے زائد مریضوں کو علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی گئیں۔ پرنسپل امیر الدین میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر فاروق افضل نے اکیڈمک کونسل اور انتظامی ڈاکٹرز کے مشترکہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا اولین مقصد ہر مریض کو بغیر کسی تاخیر کے معیاری طبی سہولیات فراہم کرنا ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments