ایل پی جی سرکاری نرخوں سے کئی گنا مہنگی، شہری پریشان
سرکاری قیمت 241 روپے ، مارکیٹ میں ایل پی جی 450 روپے فی کلو تک فروخت
لاہور(آن لائن)ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث شہری شدید مشکلات کا شکار ہیں۔ مارکیٹ میں ایل پی جی سرکاری قیمت کے بجائے کہیں زیادہ نرخوں پر فروخت کی جا رہی ہے ، جس سے گھریلو بجٹ بری طرح متاثر ہو رہا ہے ۔سرکاری نرخ کے مطابق ایل پی جی کی فی کلو قیمت 241 روپے مقرر ہے ، تاہم شہر کے مختلف علاقوں میں یہ 400 سے 450 روپے فی کلو تک فروخت کی جا رہی ہے ۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ ناجائز منافع خوری کے باعث وہ مجبوری میں مہنگے داموں ایل پی جی خریدنے پر مجبور ہیں۔شہریوں نے حکومت اور متعلقہ اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری نرخوں پر ایل پی جی کی دستیابی ہر صورت یقینی بنائی جائے اور ناجائز منافع خوری میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔دوسری جانب ایل پی جی ڈیلرز کا مؤقف ہے کہ انہیں تھوک مارکیٹ سے ہی ایل پی جی مہنگے داموں فراہم کی جا رہی ہے ، جس کے باعث سرکاری نرخ پر فروخت ممکن نہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ جب تک سپلائی چین میں قیمتوں کو مؤثر انداز میں کنٹرول نہیں کیا جاتا، ریٹیل سطح پر سرکاری نرخوں پر فروخت ممکن نہیں ہوگی۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments