انتظامیہ دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد میں ناکام

انتظامیہ دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر عملدرآمد میں ناکام

مارکیٹ میں دودھ 200 سے 240روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا

لاہور(آن لائن)ضلعی انتظامیہ دودھ اور دہی کی سرکاری قیمتوں پر مؤثر عملدرآمد کرانے میں ناکام دکھائی دے رہی ہے ، جس کے باعث شہری اوپن مارکیٹ سے مہنگے داموں دودھ اور دہی خریدنے پر مجبور ہیں۔مارکیٹ میں دودھ 200 سے 240 روپے فی لیٹر فروخت کیا جا رہا ہے ، جبکہ حکومت کی جانب سے دودھ کی سرکاری قیمت 170 روپے فی لیٹر مقرر ہے ۔ اسی طرح دہی بھی سرکاری نرخوں کے برعکس 240 سے 260 روپے فی کلو تک فروخت ہو رہا ہے ، جس سے شہریوں کے ماہانہ اخراجات میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ شہر کے مختلف علاقوں میں دکاندار اپنی مرضی کے نرخ وصول کر رہے ہیں اور سرکاری ریٹ لسٹ پر عملدرآمد نظر نہیں آتا۔ ان کا مطالبہ ہے کہ ضلعی انتظامیہ قیمتوں کی مؤثر نگرانی کرے ، گراں فروشی کے خلاف کارروائی عمل میں لائے اور سرکاری نرخوں پر دودھ اور دہی کی فراہمی یقینی بنائے۔دوسری جانب دکانداروں کا مؤقف ہے کہ پیداواری لاگت، چارے ، ٹرانسپورٹ اور سپلائی کے اخراجات میں اضافے کے باعث سرکاری نرخوں پر دودھ اور دہی فروخت کرنا ممکن نہیں۔ تاہم انہوں نے بھی متعلقہ حکام سے اس مسئلے کے مستقل حل کے لیے مؤثر اقدامات کا مطالبہ کیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں

Comments / رائے دیں

Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.

Your comment will remain hidden until approved by admin.

Approved Comments

Loading comments...