اہلِ بیتِ اطہارؓ کی محبت ہر مسلمان کے ایمان کا تقاضا :راغب نعیمی
نوجوان نسل کو اہلبیتؓ کی تعلیمات سے جوڑنا ضرورت ،چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل
لاہور(سیاسی نمائندہ)بزم نعیمیہ کے زیرِ اہتمام جامعہ نعیمیہ میں طلبہ میں کوئز مقابلہ بعنوان سیرتِ اہلِ بیتِ اطہارؓ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ادارے کے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی۔مقابلے میں شریک طلبہ سے سیرت، فضائل، اخلاق، علمی خدمات اور تعلیماتِ اہلِ بیتِ اطہارؓ سے متعلق سوالات پوچھے گئے ، جن کے طلبہ نے بہترین انداز میں جوابات دیئے ۔ تقریب کی صدارت چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کی۔
جبکہ تقریب میں مولانا محبوب چشتی، مولانا عمران حنفی، ڈاکٹر سلیمان ، مولانا غلام مرتضی ، مفتی محمدمدنی،مولانا مسعود سیالوی، علامہ یاسین قادری ، مفتی محمد عارف حسین، صاحبزادہ حافظ محمد حسین، صدر بزم نعیمیہ مولانا فیضان سعید،سیکرٹری مولانا محمدہریرہ نعیمی سمیت ادارے کی اساتذہ کرام اورطلبہ نے بھرپور شرکت کی۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین اسلامی نظریاتی کونسل علامہ ڈاکٹر راغب حسین نعیمی نے کہا کہ اہلِ بیتِ اطہارؓ کی محبت ہر مسلمان کے ایمان کا لازمی تقاضا ہے ۔ نوجوان نسل کو اہلِ بیتؓ کی تعلیمات سے جوڑنا وقت کی اہم ضرورت ہے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments